کرک میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
ڈیرہ سے ایک روز قبل 17 مل ملازمین اغوا بھی ہوئے
October 22, 2026 · قومی
: چرپرا میں پولیس آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت چار پولیس اہلکار شہید۔ ۔فوٹو۔فائل
کرک کے علاقے خرم محمدزئی کی حدود چرپرا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس پر فائر کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان، امجد اور کاظم بھی شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق چرپرا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن تاحال جاری ہے۔