پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

اس تعاون کا مقصد طبی تعلیم اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے طبی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

October 23, 2026 · قومی
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم، تربیت اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا (آر سی پی ایس سی) کے وفود کی میزبانی کی گئی، جہاں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے امور پر پیش رفت ہوئی۔

پاکستانی وفد کی قیادت سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی، جبکہ کینیڈین وفد کی سربراہی ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر واٹلنگ نے کی۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم اور تربیت کے فروغ، ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافے اور طبی شعبے میں بہترین تجربات اور مؤثر طریقہ کار کے تبادلے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس تعاون کا مقصد طبی تعلیم اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے طبی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانا ہے۔