لاہور ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، تین نوجوان جا ں بحق
جا ں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، تین نوجوان جا ں بحق
لاہور: ڈیفنس فیز 4 کے مین بلیوارڈ پر تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے میں تین نوجوان جا ں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی میں مجموعی طور پر چار افراد سوار تھے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا اور بے قابو ہو کر مرکزی سڑک پر لگی ریلنگ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے، جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جا ں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے ایس ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔