حنا جاوید قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد زخموں کی تصدیق

حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوؤں اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات موجود تھے، جبکہ ان کی گردن ٹوٹی ہوئی اور ہونٹ پھٹے ہوئے تھے۔

October 23, 2026 · قومی
حنا جاوید قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد زخموں کی تصدیق

حنا جاوید قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد زخموں کی تصدیق

لاہور: حنا جاوید قتل کیس میں اصل پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تشدد سے متعلق مزید تصاویر سامنے آنے کے بعد مقتولہ کے جسم پر متعدد زخموں اور تشدد کے نشانات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، گردن، بازوؤں اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات موجود تھے، جبکہ ان کی گردن ٹوٹی ہوئی اور ہونٹ پھٹے ہوئے تھے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے کیس کا جائزہ لینے کے لیے 29 اکتوبر کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او اور مقتولہ کے اہلخانہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔