پی ٹی آئی میں قیادت کے معاملے پر اختلافات نہیں، شوکت یوسفزئی
علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ محمود اچکزئی کی جانب سے بھی لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی میں قیادت کے معاملے پر اختلافات نہیں، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں قیادت کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں اور بیرسٹر گوہر ہی پارٹی کی قیادت کریں گے۔
ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ محمود اچکزئی کی جانب سے بھی لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے اس سے قبل کہا تھا کہ اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے تحریک انصاف کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی بیرون ملک بیٹھے کسی یوٹیوبر کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔