پاکستان مکمل تیار اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کی نیوز بریفنگ، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور سفارتکاری پر اہم بیان

October 23, 2026 · قومی

فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، پاکستان مکمل تیار ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی پاکستان میں آرہی ہے، جو سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ گزشتہ ایک سال میں دہشتگردی کے باعث 1360 پاکستانی جان سے گئے۔ تمام مسائل اور جنگیں سفارتکاری کے ذریعے حل ہوتی ہیں، پاکستان کبھی افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے شرمندہ نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ چین، ازبکستان اور دیگر ممالک کو بھی افغانستان کے اندر دہشتگردوں کی موجودگی سے مسئلہ ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے کی توسیع کے لیے ہر ملک کا اپنا طریقہ کار ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب اپنا طریقہ کار مکمل کرچکے ہیں، جبکہ ترکیہ اپنی پارلیمنٹ سے اس کی توسیع کر رہا ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ سامنے آچکا ہے، پاکستان اس کی توثیق کر رہا ہے۔ پاکستان عالمی برادری کا اہم رکن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہے۔ اسحاق ڈار نے مصر اور ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار آر فور اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔ آر فور اجلاس کے بعد آر فور پلس ای تھری اجلاس ہوگا، جو اس فارمیٹ کا پہلا اجلاس ہوگا۔