نصیرآباد میں 6 کلوگرام دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا
پولیس،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مشترکہ کارروائی، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ربیع کینال کے قریب سے برآمد ہونے والا 6 کلوگرام دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بروقت کارروائی سے ممکنہ خطرہ ٹل گیا، تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق تھانہ نوتال کی حدود میں ربیع کینال کے قریب سے تقریباً 6 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برآمد شدہ بارودی مواد کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ خطرے کو ٹال دیا گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے