حج 2027 ، پی آئی اے نے پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے کرایوں کا اعلان کر دیا
لو سیزن،درمیانہ سیزن اور پیک سیزن کم از کم کرایہ جدہ مدینہ کے لیے750 سے800 ڈالر درمیانہ شولڈر میں اکانومی 900 سے950 ڈالر کرایہ ہو گا
فائل فوٹو
لاہور: حج 2027 ، پی آئی اے نے پرائیویٹ حج سکیم کے لیے کرایوں کا اعلان کر دیا۔
حج کرایہ ڈالر میں بغیر ٹیکسز جاری کیا گیا ہے اور 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، لو سیزن،درمیانہ سیزن اور پیک سیزن کم از کم کرایہ جدہ مدینہ کے لیے750 سے800 ڈالر درمیانہ شولڈر میں اکانومی 900 سے950 ڈالر کرایہ ہو گا۔
پیک سیزن کا حج کرایہ1100 ڈالر سے1150 ڈالر ہو گا۔ اکانومی پلس(ایگزیکٹو) کا کرایہ1250 سے 1300 ڈالر بغیر ٹیکس جاری کیا گیا ہے۔ ٹریولنگ کے لئے8اپریل2027ءسے11مئی2027ءکی تاریخ دی گئی ہے۔
لو سیزن8اپریل سے 30اپریل ہو گا۔ شولڈر(درمیانہ) یکم اپریل سے8 مئی تک ہو گا اور پیک سیزن9مئی سے11ئی ہو گا،10فیصد ایڈوانس نان ریفنڈایبل کے ساتھ حج ٹکٹ کے لیے فوری درخواست دی جا سکتی ہے۔