چار سالہ بچے پر تشدد کرنے والی ماں گرفتار

غصے میں اس سے غلطی ہو گئی اور اسے اپنا بچہ واپس دے دیا جائے۔گرفتار خاتون

October 24, 2026 · قومی
چار سالہ بچے پر تشدد کرنے والی مان گرفتار

چار سالہ بچے پر تشدد کرنے والی مان گرفتار

صادق آباد میں 4 سالہ بچے سبحان پر مبینہ تشدد کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کی ماں کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔

مقامی اطلاعات کے مطابق بچے کی نانی نے اپنی بیٹی کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے کمسن بیٹے پر تشدد کرتی ہے اور اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کی اور اسے لاہور سے گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد خاتون نے کہا کہ غصے میں اس سے غلطی ہو گئی اور اسے اپنا بچہ واپس دے دیا جائے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ بچے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تشدد کے الزامات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تصدیق تفتیش کے بعد ہو سکے گی۔