حنا جاوید قتل کیس میں وزیراعلی مریم نواز نے بھی ملازم کا ذکر کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کیس پر گہری نظر رکھنے کا اعلان،ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج میں اہم انکشاف

October 24, 2026 · قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان، ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج میں گھریلو ملازم کے ملوث ہونے کی نشاندہی، تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حنا جاوید قتل کیس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج قتل اور زیادتی کے واقعے میں گھریلو ملازم کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں

حنا جاوید قتل کیس سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ حنا جاوید قتل اور زیادتی کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مسلسل نظر رکھیں گی تاکہ کیس کی تحقیقات آگے بڑھتی رہیں۔