موٹروے ایم فور پر مسافر بس، کار اور کوسٹر میں تصادم ،5 افراد جاں بحق
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے
October 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور؛موٹروے ایم فور پر مسافر بس، کار اور کوسٹر کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد اور ایک شدید زخمی شخص کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی موٹروے اور سیکٹر کمانڈر بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔