حافظ آباد،زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے باپ اور اس کے دوست کو قتل کردیا

مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ونیکے تارڑ میں دونوں بیٹوں اور ان کی والدہ کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

October 26, 2026 · جرم وسزا
حافظ آباد،زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے باپ اور اس کے دوست کو قتل کردیا

حافظ آباد،زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے باپ اور اس کے دوست کو قتل کردیا

حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زرعی زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے والد اور ان کے دوست کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا دوست باپ اور بیٹوں کے درمیان زمین کے تنازع کو حل کروانے کے لیے آیا تھا، تاہم بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد دونوں افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کے اکسانے پر یہ واردات کی۔

ڈی پی او کے مطابق مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ونیکے تارڑ میں دونوں بیٹوں اور ان کی والدہ کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔