علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیس کا فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

مقدمے کا فیصلہ اس سے قبل بھی چار مرتبہ مؤخر ہوچکا ہے، یوں فیصلہ پانچویں بار ملتوی کیا گیا ہے۔

October 26, 2026 · قومی
علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیس کا فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیس کا فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت اب اس مقدمے کا فیصلہ 26 نومبر کو سنائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کردی۔ مقدمے کا فیصلہ اس سے قبل بھی چار مرتبہ مؤخر ہوچکا ہے، یوں فیصلہ پانچویں بار ملتوی کیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان نظر بند ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 11 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ وکیل صفائی فیصل محمود ملک اور پراسیکیوٹر بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔