صائم ایوب سہ ملکی سیریز سے باہر، صاحبزادہ فرحان کی اسکواڈ میں انٹری
سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
صائم ایوب سہ ملکی سیریز سے باہر، صاحبزادہ فرحان کی اسکواڈ میں انٹری
پاکستانی اوپنر صائم ایوب کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے باقی میچز کے لیے قومی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم میں بہتری لانے اور اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد صائم ایوب نے اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کی درخواست کی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے منظور کر لیا۔
صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین میچز جیت کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔