سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے
راولپنڈی: پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ پیر کے روز راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم جنرل کے شاندار عسکری کیریئر، قائدانہ صلاحیتوں اور ملک و فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ پاک فوج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور ہمت دے۔