سندھ میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.4 ریکارڈ
زلزلہ صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی زمین کے اندر 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.4 ریکارڈ
سندھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی زمین کے اندر 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز سیہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کا محلِ وقوع 25.97 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.52 ڈگری مشرقی طول البلد ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔