نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت منسوخ، کمرہ عدالت سے گرفتار
جعلی ڈگری اور کرپشن کے الزامات، خصوصی جج ہمایوں دلاور نے ضیاء اللہ خان طورو کی درخواست ضمانت مسترد کردی
نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ضیاء اللہ خان طورو کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ، جعلی ڈگری اور کرپشن کے الزامات پر کمرہ عدالت سے گرفتار۔
اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ضیاء اللہ خان طورو کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
خصوصی جج سینٹرل اینٹی کرپشن کورٹ ہمایوں دلاور نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔ ضیاء اللہ خان طورو کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
ملزم پر جعلی ڈگری، کرپشن، عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔
ضیاء اللہ خان طورو کے خلاف دھوکہ دہی، جعل سازی اور کرپشن ایکٹ کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔