کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل لوٹنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔

October 27, 2026 · قومی
کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی: ملازمت کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون ہتھیانے والا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے گڈاپ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ملازمت دینے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ایک فارم ہاؤس پر بلایا، جہاں وہ ان کے موبائل فون جمع کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واردات کی منصوبہ بندی مرکزی ملزم بابر نے کی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔