پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی نامعلوم مسلح افراد سے شدید لڑائی

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صبح سویرے سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد رہائشی علاقے میں داخل ہوئی،

October 27, 2026 · قومی
پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی نامعلوم مسلح افراد سے شدید لڑائی

پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فورسز کی نامعلوم مسلح افراد سے شدید لڑائی

قطری ٹی وی نیٹ ورک الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پاکستان سرحد کے قریب ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع سراواں (بخشاں) میں ایرانی سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ لڑائی کی اطلاع سب سے پہلے پاکستانی بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے سامنے آئی۔
جن کا کہنا تھا کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صبح سویرے سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد رہائشی علاقے میں داخل ہوئی، جس کے بعد کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں اور ان کے مراکز کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔