صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے سلیکشن کے دستیاب ہوں گے، جس سے ٹیم کے بیٹنگ آپشنز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

October 27, 2026 · اسپورٹس
صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

لاہور: پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ نیپال سے وطن واپس پہنچنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے سلیکشن کے دستیاب ہوں گے، جس سے ٹیم کے بیٹنگ آپشنز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

صائم ایوب نے اپنی درخواست پر اسکواڈ سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔