لاہورمیں خاتون ہراسانی کو ہراساں کرنے والا آن لائن بائیک رائیڈر پکڑا گیا
پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے
لاہورمیں خاتون ہراسانی کو ہراساں کرنے والا آن لائن بائیک رائیڈر پکڑا گیا
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے دورانِ سفر خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق خاتون نے مبینہ ہراسانی سے بچنے کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گئیں۔ خاتون کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس کی آپریشنز اور انویسٹی گیشن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے جلد گرفتار کر لیا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔