خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق
اس وقت ایم پاکس کے 4 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ اب تک 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق
پشاور: خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایم پاکس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سال 2026 کے دوران صوبے میں اس بیماری کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ایم پاکس کے 4 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ اب تک 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ایم پاکس کے باعث اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے کوئی نئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس 9 جنوری 2026 کو رپورٹ ہوا تھا۔