ملاقاتیں ہوتیں تو گورنر راج نہ لگتا۔ہمارے سیاسی مخالفین ایمرجنسی لگانے والوں کو بھی بدنام کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر
ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ان کے بقول سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں
سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے جلد مذاکرات ہونے چاہئیں،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی مسائل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، تاہم اسے غیرضروری طور پر غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسے غیرانسانی سلوک قرار دیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ان کے بقول سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مخالفین ہنگامی حالات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے حکومت کو جلد اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔