27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، شرجیل میمن
سندھ حکومت اور صوبے کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں
27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت کشمیر میں داخل ہوا اور کشمیری عوام کے حقوق متاثر ہوئے۔
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی قربانیاں عالمی برادری سے انصاف اور توجہ کی متقاضی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور صوبے کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ بھر میں یومِ سیاہ کے حوالے سے ہونے والی تقریبات اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔