ملتان میں زیرِ تعمیر پلازے کی چھت گر گئی،متعدد مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں، جنہوں نے صرف 3 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ کر تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ملتان میں زیرِ تعمیر پلازے کی چھت گر گئی،متعدد مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
ملتان میں ناردرن بائی پاس پر این سی بی اے یونیورسٹی کے قریب زیرِ تعمیر پلازے کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں، جنہوں نے صرف 3 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ کر تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثے کے وقت پلازے میں 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے۔ ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں 10 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پانچ ایمبولینسز، تین ریسکیو موٹر سائیکلیں، ایک ریسکیو گاڑی اور ایک فائر وہیکل شامل ہیں۔
امدادی کارروائیوں کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کر رہے ہیں۔ حادثے میں ممکنہ جانی نقصان اور زخمیوں سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔