نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر مسلح افراد کی فائرنگ،3 طالبات زخمی
فائرنگ سے زخمی ہونے والی تینوں طالبات کو اسپتال لایا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر مسلح افراد کی فائرنگ،3 طالبات زخمی
بلوچستان کے شہر نوشکی میں گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین طالبات زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے بعد زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے گرلز ڈگری کالج میں پیش آیا۔ کالج کے انتظامی افسر عبداللہ مینگل نے بتایا کہ تین مسلح افراد مرکزی دروازے سے کالج میں داخل ہوئے اور پرنسپل کے دفتر میں جا گھسے۔
ان کے مطابق مسلح افراد نے پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہو گئیں۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ریاض بلوچ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی تینوں طالبات کو اسپتال لایا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد کالج میں پیش آنے والی اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔