نو مئی کیس، حماد اظہر کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ،پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

October 27, 2026 · قومی

حماد اظہر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے منگل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر حماد اظہر کو عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا مجموعی طور پر 50 روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔