شانگلہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پلازے کا ایک حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق
حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
نالے میں گرنے والے افراد کو نکالا جا رہا ہے،فوٹو مقامی میڈیا
شانگلہ : خیبر پختوںخوا کے ضلع شانگلہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پلازے کا حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پورن میں الوچ بازار میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک پلازے کے لینٹر کا حصہ گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد نالے میں جا گرے، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتظامیہ کی جانب سے الوچ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا تھا۔
حادثے کے باعث علاقے میں افسوس ناک صورتِ حال پیدا ہوگئی اور مقامی افراد میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔