رائیونڈ میں ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ خاتون جاں بحق

جاں بحق خاتون کی شناخت عمارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک اکیڈمی میں تدریس کے فرائض انجام دیتی تھیں

October 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت عمارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک اکیڈمی میں تدریس کے فرائض انجام دیتی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارہ بی بی اکیڈمی سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ اس دوران ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

عینی شاہدین کا  کہنا تھا کہ خاتون ریلوے پھاٹک عبور کر رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا، واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد خاتون کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔