جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی۔
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس سلسلے میں حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کے ججز، قانونی افسران، عدالتی عملے اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سرکاری دورے پر جنوبی کوریا میں موجود ہیں اور ان کی واپسی 4 نومبر کو متوقع ہے۔
ان کی عدم موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔