کویتی بحریہ کے کمانڈر کی پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویتی بحریہ کے کمانڈر کی پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے کویت بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل سیف عبدالہادی الہملان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،
جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کویتی بحریہ کے کمانڈر کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں خطے کی بحری سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
اس دورے کو پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔