خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا
جن اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہو چکی ہیں، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
فیصلے کے مطابق جن اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہو چکی ہیں، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابی پروگرام کی منظوری کے لیے شیڈول پیش کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بنوں، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور شمالی وزیرستان میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر اضلاع میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا جائے، تاہم ہنگامی صورتِ حال سے دوچار اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، باجوڑ، کرم اور جنوبی وزیرستان کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری نہ کیا جائے۔