فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان نے ٹونگا کو 16 سے شکست دیدی

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کا پہلا ایڈیشن 22 سے 31 اکتوبر تک آذربائیجان میں جاری

October 28, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اس سے قبل قومی ٹیم نے ایک ہی دن میں مضبوط حریفوں اردن اور نائیجیریا کے خلاف ایک، ایک گول سے میچ برابر کیے تھے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی دو پوائنٹس حاصل کیے۔

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کا پہلا ایڈیشن 22 سے 31 اکتوبر تک آذربائیجان میں جاری ہے۔باکو کے مختلف مقامات، جن میں ہووسان کمپٹیشن کمپلیکس بھی شامل ہے ، ایونٹ کے میچز کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 189 قومی فٹبال ایسوسی ایشنز شریک ہیں، جبکہ 2011 یا 2012 میں پیدا ہونے والے کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ منتظمین کو توقع ہے کہ ایونٹ میں 3 ہزار سے زائد نوجوان کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

ٹیمیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر چھ مختلف درجوں میں مقابلہ کر رہی ہیں، جبکہ ٹئیر اے میں سرفہرست رہنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

پاکستان پہلی مرتبہ فیفا کے اس عالمی ایونٹ میں شرکت کر رہا ہے۔ ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے دورے کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جبکہ قومی ٹیم نے تین روز کے دوران کوالیفکیشن مرحلے کے پانچ میچز کھیلے۔