پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے

October 29, 2026 · قومی
پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد زخمی

پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد زخمی

پنڈی بھٹیاں میں کوٹ نکہ روڈ پر مسافر بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس بے قابو ہوئی اور کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بعض مسافروں کے تاحال لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اور ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات امدادی کارروائیوں کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔