تین ملکی سیریز:انگلینڈ اور سری لنکا آج لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے
سیریز کا فائنل ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔
تین ملکی سیریز:انگلینڈ اور سری لنکا آج لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے
تین ملکی کرکٹ سیریز میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی خواہش مند انگلش ٹیم اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تین اور دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔
سیریز کا فائنل ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔