جے یو آئی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز کو نہیں گرایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کا مؤقف

سیکرٹریٹ کو گرانے کے حوالے سے نہ کوئی نوٹس بھیجا گیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

October 29, 2026 · قومی
جے یو آئی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز کو نہیں گرایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کا مؤقف

جے یو آئی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز کو نہیں گرایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کا مؤقف

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹریٹ، مفتی محمود مرکز، کو گرانے سے متعلق معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکرٹریٹ کو گرانے کے حوالے سے نہ کوئی نوٹس بھیجا گیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

جے یو آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ متعلقہ الرٹ جاری ہونے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت دیوار تعمیر کی گئی تھی، جبکہ سروس روڈ پولیس نے بند کی تھی۔

جے یو آئی کے اس مؤقف کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسے تسلیم کرلیا، جس کے نتیجے میں سیکرٹریٹ گرانے سے متعلق معاملہ ختم ہوگیا۔