بلوچستان میں ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
October 29, 2026 · قومی
بلوچستان میں ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل
کوئٹہ: بلوچستان میں ضروری مرمتی کام کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس اور جناح پیپلز ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔ ٹرین آپریشن کی معطلی کا فیصلہ ضروری مرمتی کام کی انجام دہی کے لیے کیا گیا ہے۔