ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ، میناز میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ میناز کے علاقے میں دہشت گردوں نے دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔