وہاڑی میں موٹرسائیکل تھانے میں بند، بزرگ شہری دم توڑ گیا
ذوالفقار نامی شہری کی موٹر سائیکل کاغذات اور ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے بند کر دی تھی
October 29, 2026 · قومی
وہاڑی میں موٹرسائیکل تھانے میں بند، بزرگ شہری دم توڑ گیا
وہاڑی میں موٹر سائیکل پولیس کی جانب سے تھانے میں بند کیے جانے کے بعد اسے چھڑوانے آنے والے شہری کی طبیعت بگڑ گئی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
اطلاعات کے مطابق ذوالفقار نامی شہری کی موٹر سائیکل کاغذات اور ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے بند کر دی تھی۔
شہری اپنی موٹر سائیکل واپس لینے کے لیے تھانے پہنچا، جہاں گیٹ کے قریب اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
حالت بگڑنے پر ذوالفقار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔