لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے کے الزام میں ملزم گرفتار

ویڈیو کو پھیلانے کے عمل میں مزید افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں، جن کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

October 29, 2026 · جرم وسزا
لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے کم سن بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کے شبہے پر تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ایک شہری نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کے کم سن بھتیجے اور بھانجے سے متعلق نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہے، جس پر اہل خانہ کو شدید تشویش لاحق ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد گڑھی شاہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ ویڈیو کو پھیلانے کے عمل میں مزید افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں، جن کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے ڈیجیٹل شواہد کا تجزیہ کرنے اور ممکنہ طور پر ملوث دیگر افراد کا سراغ لگانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بچوں کو جرائم میں ملوث کرنے یا انہیں ایسے اقدامات کے لیے چیلنج دینے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ویڈیو کی تیاری اور اسے پھیلانے میں ملوث افراد کا پتا لگا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔