لاہور:موبائلز اسکواڈ کی 48 گھنٹوں میں کارروائیاں، 69 ملزمان گرفتار
لاہور:موبائلز اسکواڈ کی 48 گھنٹوں میں کارروائیاں، 69 ملزمان گرفتار
ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق چیکنگ کے دوران 16 اشتہاری ملزمان، 7 عدالتی مفرور اور 8 عادی ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ناکہ بندی کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 ملزمان بھی پکڑے گئے۔
بلال احمد کا کہنا تھا کہ ای پولیس ایپ کے ذریعے شناخت کی تصدیق اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران مشکوک حرکات کرنے اور شناخت چھپانے والے مزید 35 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایس پی موبائلز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ناکوں پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 33 ہزار 751 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر 2 ہزار 772 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام، مشکوک افراد کی شناخت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔