لاہور، کم عمر لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات، سگا بھائی گرفتار

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

October 29, 2026 · جرم وسزا
لاہور، کم عمر لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات، سگا بھائی گرفتار

لاہور، کم عمر لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات، سگا بھائی گرفتار

لاہور: گجر پورہ پولیس نے کم عمر لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں اس کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے موقع پر ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔