سہ ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا

انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو شامل کیا ہے۔

October 29, 2026 · اسپورٹس
سہ ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا

سہ ملکی سیریز کا آخری لیگ میچ، سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا

لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، تاہم اس میچ کے نتیجے سے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

سری لنکا اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرچکا ہے۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی کے ساتھ حاصل کیے جانے والے دوسرے بڑے ہدف میں شمار ہوتا ہے۔