سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کی پہلی کامیابی، سری لنکا کو 55 رنز سے شکست
اوپنر بین ڈکٹ نے 167 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،انہوں نے 115 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 چوکے لگائے
انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 37 اوورز میں 265 رنز بنا لیے
لاہور :انگلینڈ نے سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
387 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 331 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے 118 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، جبکہ کوشل مینڈس نے 89 اور ایوشکا فرنینڈو نے 48 رنز بنائے۔
سہان آراچیگے نے 30 اور جنیت لیانج نے 27 رنز اسکور کیے، جبکہ داسن شاناکا اور کامیندو مینڈس 4، 4 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سونی بیکر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 387 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں کا 386 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 167 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،انہوں نے 115 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 چوکے لگائے۔
انگلینڈ کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بیٹن نے 74، ہیری بروک نے 44، جارڈ کاکس نے 43، ول جیکس نے 30 جبکہ سیم کرن نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو نے 2 جبکہ دلشن مدھوشنکا، ایشان ملنگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہیں، یہ میچ اس 3 ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل سے قبل آخری میچ ہے۔ میچ کے نتیجے سے فائنلسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔