ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی سو 2 کروڑ ویڈیو ہٹا دیں
ٹک ٹاک کی سہ ماہی رپورٹ جاری، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں ویڈیوز اور اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی
ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی سو 2 کروڑ ویڈیو ہٹا دیں
ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر اپریل سے جون 2026 کے دوران پاکستان میں 23,243,711 ویڈیوز ہٹا دیں۔ ٹک ٹاک کی سہ ماہی کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے میں دنیا بھر سے 188.2 ملین سے زائد ویڈیوز بھی ہٹائی گئیں۔
رپورٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مواد ہٹانے اور اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
پاکستان میں ویڈیوز ہٹانے کی شرح 1.1 فیصد رہی۔ ہٹائی گئی ویڈیوز میں سے 99.7 فیصد کی نشاندہی کرکے انہیں خودکار طور پر کارروائی کے ذریعے ہٹایا گیا، جبکہ 94.5 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔ مزید جائزے کے بعد 519,075 ویڈیوز بحال بھی کی گئیں۔
عالمی سطح پر ویڈیوز ہٹانے کے 99.5 فیصد اقدامات خودکار نظام کے ذریعے کیے گئے۔ مزید جائزے کے بعد 6,262,383 ویڈیوز بحال کی گئیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی 92.7 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔
رپورٹ میں جعلی اور کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے 146,807,400 جعلی اکاؤنٹس ہٹائے، جبکہ مزید 26,840,767 ایسے اکاؤنٹس بھی ختم کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔
عالمی سطح پر ہٹائی گئی ویڈیوز میں حساس یا بالغ موضوعات سے متعلق مواد کا حصہ 19.5 فیصد رہا، جبکہ ذہنی اور رویّوں سے متعلق صحت کے موضوعات پر مبنی مواد 16.1 فیصد تھا۔ جسمانی اعضا کی نمائش اور جنسی نوعیت کے رویّوں سے متعلق مواد 13.8 فیصد، جبکہ خطرناک سرگرمیوں اور چیلنجز سے متعلق مواد 13.5 فیصد رہا۔ ایڈیٹ شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد (AIGC) ہٹائی گئی ویڈیوز کا 1.8 فیصد تھا۔
ٹک ٹاک کی سہ ماہی کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں پلیٹ فارم پر مواد کی نگرانی اور قواعد نافذ کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ رپورٹ اور ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز، حفاظتی ٹولز اور پالیسیوں سے متعلق مزید معلومات اردو یا انگریزی میں ٹک ٹاک ٹرانسپیرنسی سینٹر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔