سوئی ناردرن گیس کا لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
ڈی ایچ اے فیز سیون لاہور میں مین پائپ لائن پر ہک اپ کے باعث جمعرات، 29 اکتوبر رات 9 بجے سے جمعہ 30 اکتوبر صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، حکام
فائل فوٹو
لاہور: سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ ڈی ایچ اے فیز سیون لاہور میں مین پائپ لائن پر ہک اپ کے باعث جمعرات، 29 اکتوبر رات 9 بجے سے جمعہ 30 اکتوبر صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
مندرجہ ذیل علاقوں وٹا سنگھ پنڈ تھیٹر وپیچ سر او پیچ، جندراڈ بری، پیراگون سٹی ،ڈی ایچ اے فیز 7 ( تمام بلاک) ، ڈی ایچ اے فیز 6 ( تمام بلاک)، کنٹری ہومز، کیر ہاتھ پیچ،ہائر وپیچ، میں ہدایارا ڈرین ،پی کے ایل آئی فیز سکس محفوظ پورہ، بجپال ، ملک پور، ایڈن کی ، ڈی ایچ اے فیز 8، ڈائر پنڈ عسکری ( تمام بلاک)، ائیر پورٹ، ڈیوائن گارڈن، ایڈن ایونیو، چونگی گجر پورہ، گلدشت ٹاؤن، رینجرز ہیڈ کوارٹرز عسکری ایکس خیبر کالونی خوشیہ کالونی ، اولڈ آفیسر کالونی، صدر بازار، غازیہ آباد، الطاف کالونی، اتحاد ٹاؤن ، کلی ٹاؤن تاج پورہ، تاج باغ، پیر نصیر، منظور کالونی ، الفیصل ٹاؤن ،حنیف پارک، کینال پارک (فیز 3،2،1) سمیع ٹاؤن، مسلم آباد مغل پورہ ، ریلوے سٹیل شاپ، ریلوے لوکوشاپ ، ڈرائی پورٹ ، چو باچہ ، میاں میر ، دھرم پورہ، اپر مال، قربان لائن ، جلال پارک، لیبر کالونی، مدینہ ٹاؤن کینال روڈ اور ملحقہ علاقے میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مندرجہ بالا علاقوں کے صارفین متبادل انتظامات کرلیں اور کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی بندش کے دوران گیس آلات بند رکھیں۔