ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور کا دورہ، یونیورسٹی طلبہ سے سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پُرتپاک استقبال کیا اور روایتی پختون پگڑی اور چادر پیش کی۔ اس موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

October 30, 2026 · قومی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور کا دورہ، یونیورسٹی طلبہ سے سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور کا دورہ، یونیورسٹی طلبہ سے سکیورٹی صورتحال پر گفتگوڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور کا دورہ، یونیورسٹی طلبہ سے سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر طلبہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور روایتی پختون پگڑی اور چادر پیش کی۔ اس موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ملکی سکیورٹی صورتحال، خطے کو درپیش چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے اور موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شرکت کرنے والے طلبہ نے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس نشست کے دوران انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پروپیگنڈا وارفیئر سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، جس سے انہیں ان موضوعات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا۔