قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

اکتوبر کے دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والا یہ تیسرا ایل این جی کارگو ہے۔

October 30, 2026 · قومی
قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

کراچی: قطر سے ایل این جی لے کر آنے والا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا، جہاں جہاز شینڈونگ ریڈووڈ اینگرو ایلنجی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز سے ایل این جی کارگو اینگرو ایلنجی ٹرمینل کے فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی فراہمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ اکتوبر کے دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والا یہ تیسرا ایل این جی کارگو ہے۔

اس سے قبل پہلا جہاز 13 اکتوبر کو العریش کے نام سے پاکستان پہنچا تھا، جبکہ دوسرا کارگو 21 اکتوبر کو جہاز ایجنان کے ذریعے آیا اور پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔

قطر سے ایل این جی کی مسلسل آمد کے باعث پاکستان کے گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔