وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کیلئے تیاریوں کا آغاز

وزیراعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی روس جائے گا،صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات اور بزنس فورم سے خطاب متوقع

October 30, 2026 · قومی

فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دسمبر میں روس کے سرکاری دورے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ ماسکو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت خود وزیراعظم نے کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔