یومِ اقبال پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کردیا، تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے

October 30, 2026 · قومی

9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر 2026 بروز پیر کو ملک بھر میں یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعطیل کابینہ ڈویژن کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔

تمام وزارتوں اور محکموں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد 9 نومبر کو ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

ہفتے میں دو تعطیلات والے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی، جبکہ 10 نومبر بروز منگل سے معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے۔